فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کر دیا۔ فرانسیسی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ کے لیے اسرائیل کو ہتھیار دینے پر پابندی ترجیح ہونی چاہیے۔
ایمانویل میکرون کا کہنا ہے کہ فرانس نے اسرائیل کو کسی بھی طرح کے ہتھیار فراہم نہیں کیے۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے فرانسیسی صدر میکرون کو سخت الفاظ پر مشتمل خط لکھ کر کہا کہ اسرائیل آپ کی مدد کے بغیر بھی جیت جائے گا۔
نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ آپ کی شرمندگی اسرائیل کی فتح کے بعد بھی گونجتی رہے گی۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی مسجد اور اسکول پر بمباری کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 24 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق وسطی غزہ پر اسرائیلی بمباری سے 93 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔