گونڈہ ۵۱اپریل ۴۱۰۲ ءقیصر گنج کو مافیاراج سےبچا کراکر وکاس کے راستے پر آگے بڑھانے کے لئے آج آل انڈیا پولیس فرنٹ آئی ، پی ،ایف کے امیدوار پروفیسر نہال الدین احمد نے ۷۵قیصر گنج پارلیمانی حلقہ سے پرچہ نامزدگی داخل کیا ۔ اس موقع پر آئی ،پی ،ایف کے قومی کنوینر اکھلیندر پرتاپ سنگھ بھی موجود تھے ۔ سیکڑوں کاریہ کرتاﺅں کے ساتھ اور جلوس کی شکل میں پروفیسر نہال الدین پرچہ نامزدھی داخل کرنے پہنچے ۔
پروفیسر نہال الدین احمد نے کہا کہ مافیا طاقتوں نے قیصر گنج کی ترقی کی رفتار کو روک دی اہے۔اور اس پورے علاقے میں ظلم و استبداد کے ساتھ ساتھ کسی بھی طرح کی ترقی نہیں کی گئی ہے۔ پوری گنا وکاس پٹی ہونے کے باوجود کھیتی تباہ ہے اور تعلیم اور صحت کی حالت خراب ہے اس لئے آج دلوں کے بدلنے سے نہیں امیدووار کو بدلنے سے بدلاﺅ آئے گا۔ اس بدلاﺅ کو لانا اور قیصر گنج میں ترقی و کامرانی کو یقینی بنانا ہے۔انہوں نے کہا اسی لئے وہ چناﺅ میدان میں ہیں۔
آئی ،پی ، ایف کے اکھلندر پرتاپ سنگھ نے کہا کہ جس طرح سے قیصر گنج میں بائیں بازو جنوادی دلوں اور مسلم تنظیموں کی حمایت مل رہی ہے۔ اس سے یہ امید بڑھتی جارہی ہے کہ یہ علاقہ عوامی تحریک کی زمین رہے قیصر گنج سے اس تحریک کے نمائندے کے بطور نہال الدین جیتیں گے اور ۳۴۵میں ایک آدمی دلی پہونچ کر یہاں کی عوام کی زندگی کے جلتے سوالوں کو پارلیمان میں اٹھا کر حل کرائے گا۔
نامزدگی کا پرچہ بھرنتے وقت سینئر وکیل ٹیکمدت شکلا ،راج نارائن مشرا ،ابرار احمد ، کملیش سنگھ ، الہ آباد وشودھالیہ کے پر چھاتر سنگھ صدر لال بہادر سنگھ ، تنظیم کے نگراں دنکر کپور ، آئی ، پی،ایف نیتا مہیش سنگھ ، عارف انصاری ، شیام منوہر جیسوال وغیرہ موجود تھے ۔