ممبئی: سیاستدان اور ریاست مہارشٹرا کے سابق وزیر بابا صدیقی کو قتل کرنیوالے ایک شوٹر کی والدہ کا دعویٰ ہے کہ ان کا بیٹا گھر والوں کو پونے میں نوکری کرنے کا بتاکر گیا تھا ۔
12 اکتوبر کو ریاست مہارشٹرا کے سابق وزیر اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے رہنما بابا صدیقی کو ممبئی میں قتل کردیا گیا تھا جس کی ذمہ داری سلمان خان پر حملہ کرنیوالے لارنس بشنوئی گینگ نے قبول کرلی ہے۔









