امریکی صدارتی انتخاب میں ڈیموکریٹک امیدوار اور ریپبلکن امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان کانٹے کی ٹکر چل رہی ہے۔ اس درمیان ہندوستانی نژاد کملا ہیرس کو آسکر ایوارڈ یافتہ معروف موسیقار اے آر رحمان کا ساتھ ملا ہے۔
انہوں نے امریکی نائب صدر کملا ہیرس کے انصاف پر مبنی دنیا کے نظریہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ویژن سبھی کے لیے تحریک ہے۔
اے آر رحمان نے اپنے ان خیالات کا اظہار پہلے سے ریکارڈ شدہ پرزنٹینشن میں انڈیاسپورا کے بانی ایم آر رنگا سوامی سے ایک بات چیت میں کیا۔ انہوں نے کہا “ہم میں سے کسی ایک کو آگے بڑھ کر قیادت کرتے دیکھنا قابل تحریک ہے اور یہ بہت اچھا ہوگا کہ کوئی خاتون صدر بنیں گی اور ہم سبھی سے انہیں بھرپور توانائی اور محبت ملے گی۔”
اے آر رحمان نے کہا کہ کملا ہیرس کا نظریہ قابل تعریف ہے جو ہمیں منقسم کرنے کے بجائے متحد کرتا ہے، اس پر ذہن مرکوز کرنے میں ان کی دلچسپی ایک پیغام ہے جو نہ صرف امریکہ کے لیے بلکہ پوری دنیا کے لیے بھی بہت اہم ہے۔ ایک ساتھی جنوبی ایشیائی تمل شخص کے طور پر مجھے دنیا کو ایک بہتر جگہ بنانے کے ان کے عزم پر فخر ہے۔ میں کملا ہیرس کو پہلی خاتون صدر بننے کا انتظار کر رہا ہوں۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی نژاد 59 سالہ کملا ہیرس کی ماں چنئی سے امریکہ گئیں اور ان کے والد جمائیکا سے وہاں پہنچے تھے۔ اے آر رحمان نے کہا “یرو یرو یرو ننجل پلامی کنڈو یرو” نغمہ دنیا کی سبھی خواتین، خاص طور پر نائب صدر کو وقف ہے۔ یہ نغمہ خاص طور پر کملا جی کے لیے، آپ کے لیے وقف ہے۔ اس دوران انہوں نے سبھی کا شکریہ ادا کیا۔
ریکارڈ شدہ پرزنٹیشن سے پہلے رنگا سوامی نے کہا “آپ اور ہم سبھی کافی پُرجوش ہیں۔ ہم آپ کی موسیقی سننے کے لیے انتظار نہیں کر سکتے ہیں”۔ واضح ہو کہ اے آر رحمان نے ووٹروں کو راغب کرنے کے لیے ‘جئے ہو’ جیسے کئی مقبول نغموں کی ریکارڈنگ کی ہے۔