سمستی پور، 16 اکتوبر (یو این آئی) بہار میں مشرقی وسطی ریلوے کے سمستی پور ڈویژن میں بغیر ٹکٹ والے مسافروں کے خلاف چلائی گئی خصوصی پندرہ روزہ مہم میں 16 ہزار 156 افراد پکڑے گئے۔
سینئر ڈیویژنل کمرشل منیجر انایا اسمرتی نے آج یہاں بتایا کہ بغیر ٹکٹ والے مسافروں سے جرمانہ اور کرایہ کے طور پر کل 82 لاکھ 36 ہزار 293 روپے وصول کئے گئے۔
سینئر ڈویژنل کمرشل منیجر انایا اسمرتی نے کہا کہ یہ خصوصی مہم مختلف ریلوے سیکشن اور ٹرینوں بشمول سمستی پور، دربھنگہ اور سہرسہ میں چلائی گئی ہے۔