ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کی شہادت ’محور مزاحمت‘ کو نہیں روکے گی۔ اپنے ایک بیان میں آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا کہ حماس زندہ ہے اور زندہ رہے گی، یحییٰ سنوار کی موت سے ہونے والا نقصان بلاشبہ تکلیف دہ ہے۔









