نئی دہلی (وارتا)اقتصادی معاملات محکمہ کے سکریٹری اروند مایا رام ملک کے نئے سکریٹری مالیات بنائے گئے ہیں۔ سرکاری ذرائع کے مطابق کابینہ کی تقرری معاملات کی کمیٹی نے مسٹر مایا رام کو سکریٹری مالیات مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے ۔ راجستھان کیڈر کے ۱۹۷۸بیچ کے آئی اے ایس افسر مایا رام ۲۰۱۲سے اقتصادی معاملات کے سکریٹری کے عہدہ پر ہیں ۔ سکریٹری مالیات کے ساتھ ہی ان کے پاس اقتصادی معاملات محکمہ کا چارج بھی رہے گا ۔ مسٹر سمت بوس کے سکریٹری مالیات کے عہدے سے ۳۱ مارچ ۲۰۱۴ کو سبک دوش ہونے کے بعد یہ عہدہ خالی پڑا تھا ۔ سکریٹری مالیات وزارت مالیا ت کے سب سے سینئر آئی اے ایس افسر ہوتے ہیں اور وہ وزارت کے تحت کام کرنے والے مختلف محکمہ کے درمیان رابطہ قائم کرنے کا کام کرتے ہیں ۔