بنگلور(وارتا) ملک میںانفارمیشن ٹکنالوجی کی دوسری بڑی کمپنی انفوسس کا منافع مالی سال ۱۴۔ ۲۰۱۳ کی مارچ میں ختم ہوئی آخری سہ ماہی میں چار فیصدبڑھ کر ۲۹۹۲ کروڑ روپئے ہوگیا ۔ جبکہ تیسری سہ ماہی میں یہ ۲۸۷۵ کروڑ روپئے رہا تھا ۔ کمپنی کے سی ای او شیبو لال نے مالیاتی نتائج جاری کرنے کے موقع پرآج کہا کہ چوتھی سہ ماہی میں کمپنی کی کار کردگی امید سے بہتر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس مدت میں کمپنی کے محصول میں روپئے کے سلسلے میں ۵ء۲۴فیصد جبکہ ـڈالر کے سلسلے میں۵ء ۱۱ فیصد رہنے کا اندازہ ہے ۔ انہوں نے مالی سال ۱۵ء۲۰۱۴کے دوران کمپنی کی محصول آمدنی میں ۷ سے ۹ فیصد کے اضافہ کی امید ہے ۔ کمپنی کے مطابق اس مدت میں اس کے ساتھ ۸۹۰گاہک کمپنیاں سر گرم طورسے وابستہ رہیں ۔ جبکہ تیسری سہ ماہی میں یہ تعداد ۸۸۸ رہی تھی ۔ ان میں سے پچاس لاکھ ڈالر سے زیادہ کا ر و بار کرنے والی کمپنیوںکی تعداد بڑھ کر ۲۳۲ہوگئی جبکہ تیسری سہ ماہی میں یہ ۲۲۶رہی تھی ۔ کمپنی کے مطابق مارچ ۲۰۱۴کو ختم ہوئی سہ ماہی میں یو رپی ممالک میں جہاں اس کا کاروبار بڑھا وہیں امریکہ میں کئی طرح کی ریگولیڑی رکاو ٹوں کے سبب اس میں گراوٹ آئی ۔ کمپنی نے بہتر سہ ماہی نتائج کو دھیان میں رکھتے ہوئے شیئر ہولڈروں کو ۴۳روپئے فی شیئر کے حساب سے منافع دینے کا اعلان کیا ہے ۔