لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سینئر رہنما ہاشم صفی الدین کی شہادت سے متعلق حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ٢٢ اکتوبر کو اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے قائم مقام سربراہ ہاشم صفی الدین کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا تھا جس کے اگلے روز حزب اللہ نے بھی اپنے سینئر رہنما ہاشم صفی الدین کی اسرائیلی حملے میں شہادت کی تصدیق کردی تھی۔
تاہم اب عرب میڈیا الحدث ٹی وی پر ہاشم صفی الدین کی شہادت سے متعلق حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں جس میں بتایا گیا ہے کہ ہاشم صفی الدین اسرائیلی بمباری میں نہیں بلکہ دم گھٹنے سے شہید ہوئے۔









