ماسکو؛ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے ساتھ تاریخی ناانصافی ہو رہی ہے جسے اب درست کرنے کا موقع آگیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق قازان میں منعقد کردہ ’’برکس‘‘ کے سربراہی اجلاس میں روسی صدر پوٹن نے کہا کہ جب تک فلسطینیوں کے ساتھ برسوں سے جاری ناانصافی ختم نہیں کی جاتی تب تک مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔









