بالی وڈ کے امیر ترین اداکار باپ بیٹے امیتابھ بچن اور ابھیشیک بچن نے ممبئی کے ملنڈ ایسٹ کی ایک ہی عمارت میں 10 اپارٹمنٹ خریدلیے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امیتابھ اور ابھیشیک بچن نے ملنڈ کی عالیشان عمارت ایٹرنیا میں 24کروڑ95 لاکھ بھارتی روپے میں 10 اپارٹمنٹس خریدے ہیں، رئیل اسٹیٹ میں نئی سرمایہ کاری کے بعد رواں برس امیتابھ اور ابھیشیک کا پورٹ فولیو 100 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا ہوگیا ہے۔









