بارہ بنکی (نامہ نگار)کل رات ایک نابالغ لڑکی کو اس وقت اغواکرکے ہوس کا شکار بنالیا گیا جب وہ گھر میں سورہی تھی۔یہ واقعہ کرسی تھانہ علاقہ کے بینا گاؤں کا ہے۔ بتایا جارہاہے کہ مذکورہ گاؤں کا باشندہ سشیل کا سالادیپو اپنے بہنوئی کے گھر آیا ہواتھا۔ کل دیر رات دیپو اپنے بہنوئی کے پڑوسی کے گھر میں گھس گیا اور پندرہ سالہ لڑکی کو زبردستی گھر کے پیچھے اٹھا کر لے گیا جہاں دیپو نے لڑکی کی آبروریزی کی۔متاثرہ لڑکی کے مطابق مقامی تھانہ انچارج کے ذریعہ لڑکی سے چھیڑخانی کا بیان درج کرایا گیا ہے۔تھانہ انچارج کرسی نے بتایا کہ یہ معاملہ آبروریزی کا نہیں چھیڑ خانی کا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ معاملہ کی تفتیش کی جارہی ہے۔