ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے عبرانی زبان میں ایکس اکاؤنٹ کھولا جو 24 گھنٹوں سے بھی کم وقت میں معطل ہو گیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر عبرانی زبان میں پوسٹ شیئر کرنے کے لیے 26 اکتوبر کو نیا اکاؤنٹ کھولا تھا۔
اس نئے اکاونٹ سے عبرانی زبان میں کی جانے والی پہلی پوسٹ کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ ’اللّٰہ کے نام سے جو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے‘۔
آیت اللّٰہ خامنہ ای کا عبرانی زبان کا ایکس اکاؤنٹ کھلنے کے چند گھنٹوں بعد معطل
مذکورہ پوسٹ کو ایرانی سپریم لیڈر نے انگریزی زبان کے آفیشل اکاونٹ سے ری شیئر بھی کیا، جس پر اسرائیلی رضاکارانہ فلاحی تنظیم ’زکا‘ نے جواب دیتے ہوئے ایرانی سپریم لیڈر کے لیے وہ دعائیہ کلمات تحریر کیے جو عام طور سے مرنے والوں کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔
آیت اللّٰہ خامنہ ای کا عبرانی زبان کا ایکس اکاؤنٹ کھلنے کے چند گھنٹوں بعد معطل
بعد ازاں ایرانی سپریم لیڈر کے اس اکاونٹ سے عبرانی زبان میں اسرائیل کے نام سخت الفاظ میں پوسٹ شیئر کی گئی، جس کا ترجمہ کچھ یوں ہے کہ صہیونی ریاست نے ایران کو سمجھنے میں غلطی کی ہے، ہم اسے سمجھائیں گے کہ ایرانی قوم کی طاقت، صلاحیت، اقدام اور خواہش کیا ہے۔
آیت اللّٰہ خامنہ ای کا عبرانی زبان کا ایکس اکاؤنٹ کھلنے کے چند گھنٹوں بعد معطل
مذکورہ دوسری پوسٹ کے چند لمحوں کے بعد ہی آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کا عبرانی زبان کا ایکس اکاؤنٹ معطل کر دیا گیا، جس کی تصدیق ایرانی افواج کے آفیشل اکاونٹ سے بھی کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ یہ دونوں پوسٹیں گزشتہ ہفتے اسرائیل کی جانب سے ایران کے فوجی اہداف پر حملوں کے بعد سامنے آئی ہیں۔