کانپور (نامہ نگار)گوالٹولی علاقہ میں قرض میں ڈوبے ایک تاجر نے پھانسی لگا کر مبینہ طور سے خودکشی کرلی ۔ پولس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ گوالٹولی کے شوٹر گنج کا باشندہ امرناتھ گپتا(۴۵)جنرل مرچنٹ کی دکان کرتاتھا اور بجلی محکمہ میں میٹر لگوانے، بل میں کمی کروانے وغیرہ کے لئے بطور ایجنٹ کام کرتاتھا۔ترجمان کے مطابق امرناتھ گپتا نے کچھ لوگوں سے رقم تو لے لی تھی لیکن ان کا م نہیں کرایا تھا۔انہوں نے تمام رقم خرچ کردی تھی۔جبکہ انہیں کاروبار میں بھی نقصان ہورہاتھا۔روپئے دینے والے لوگ ان سے رقم واپس کرنے کا مطالبہ کررہے تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ گپتا نے پریشان ہوکر کل دیر رات اپنے کمرے میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔
پولس نے لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا اور معاملے کی جانچ شروع کردی ہے۔