ہاپوڑ (یو این آئی) ہاپوڑکے بابو گڑھ تھانہ علاقہ میں کل سات بجے دو نوجوانوں نے ایک معمر سماجی کارکن کو گولی مار کر قتل کردیا۔پولیس کے ترجمان نے یہاں بتایاکہ کل شام تقریباً سات بجے بنکھنڈا کے رہنے والے سماجی کارکن منگت تیاگی (۷۰) کے گھر پر دو نوجوان موٹر سائیکل پر سوار ہوکر آئے۔ مسٹر تیاگی ان لوگوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کھیت کی طرف جانے لگے۔انہوں نے بتایاکہ گھر کے نزدیک اندھیر ے میں نوجوانوں نے انہیں پستول سے گولی مار کر قتل کردیا۔ قاتل موقع سے فرار ہوگئے۔ قتل کی وجہ دشمنی بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔