عالمی شہرت یافتہ اداکار بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رُخ خان آج کے دن اپنی 59ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ شاہ رُخ 2 نومبر 1965 کو نیو دہلی میں پیدا ہوئے، شاہ رُخ کی سالگرہ کا دن بھی دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں کیلئے کسی تہوار سے کم نہیں ہوتا اور ہر سال 2 نومبر کو ہزاروں کی تعداد میں ان کے مداح ’منت‘ کے باہر اپنے ہیرو کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے جمع ہو جاتے ہیں۔









