جارح صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے آج بھی غزہ کے مختلف علاقوں پر حملے کرکے متعدد فلسطینیوں کو شہید اور زخمی کردیا۔ فلسطین الیوم نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق شہدا الاقصی ہسپتال میں انسانی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے اور ریسکیو فورسز زخمیوں کو خدمات فراہم کرنے سے قاصر ہیں۔









