یوگنڈا کے شمالی علاقے میں واقع ایک چرچ میں عبادت کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 14 افراد ہلاک اور 34 زخمی ہوگئے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یوگنڈا کی پولیس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ شمالی یوگنڈا کے ضلع لیمو میں پیلابیک مہاجر کیمپ میں پیش آیا جہاں لوگ عبادت کے لیے جمع تھے۔









