عراق کی تحریک استقامت نے مقبوضہ علاقوں میں اہم صیہونی اہداف پر چھے ڈرون حملے کئے ہیں۔ المیادین کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کی اسلامی تحریک استقامت نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ عراقی تحریک استقامت کے مجاہدین نے لبنان و فلسطین کے عوام کی حمایت اور صیہونی جارحیت کے مقابلے میں آج بھی مقبوضہ فلسطین میں ایک صیہونی ہدف کو نشانہ بنایا۔ایک اور بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں صیہونی فوجی ہدف کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
عراق کی تحریک استقامت نے آج صبح بھی مقبوضہ حیفا کے علاقے میں تین اہداف کو نشانہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ صیہونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ایک ڈرون طیارہ مشرقی علاقے سے بحر المیت میں داخل ہوا جس کا تعاقب کیا گیا۔