اسرائیل نے بدھ کے روز 5.2ارب ڈالر (14 کھرب45ارب پاکستانی روپے)کا معاہدہ طے کیا ہے جس کے تحت وہ 25 جدید لڑاکا طیاروں کا اسکواڈرن حاصل کرے گا، یہ اسی نوعیت کے طیارے ہیں جنہیں بیروت میں حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کی شہادت اور ایران پرحملے کےلیے استعمال کیا گیا۔ جس کی مالی معاونت واشنگٹن کی فوجی امداد کے ذریعے کی جائے گی، اسرائیلی وزارت دفاع نے اعلان کیا۔









