عظیم آزادی پسند اور قبائلی عظیم رہنما بیرسا منڈا کے یوم پیدائش کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ بیرسا منڈا، جنہیں احترام سے ’دھرتی آبا‘ کہا جاتا ہے، نے اپنی زندگی کو قبائلی حقوق، جنگلات اور زمین کے تحفظ کے لیے وقف کیا۔ ان کے جدوجہد کو آج ’قبائلی فخر کا دن‘ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔









