لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔کرشنا نگر علاقہ میں باپ کی موت کے بعد ٹریکٹر ڈرائیور نے پھانسی لگاکرخود کشی کرلی۔ لاش کو پنکھے سے لٹکتا ہوا دیکھ کراہل خانہ نے پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔ موقع پر پہنچ کر پولیس نے ابتدائی تفتیش کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ موصولہ خبر کے مطابق کرشنا نگر علاقہ کی نیو اندر لوک کالونی کیسری کھیڑا کے باشندے برجیش کمار یادو نے پھانسی لگاکر خود کشی کر لی۔ بتایا جاتاہے کہ برجیش اپنے والد جگروک کی موت کے بعد غمزدہ رہتا تھا۔ برجیش کی ماں اپنے تینوں بیٹوں کے ساتھ نیو اندر لوک کالونی میں رہتی تھی۔ برجیش ٹریکٹر ڈرائیور تھا اور نشہ کا عادی تھا۔