نئی دہلی، 16 نومبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جھانسی میڈیکل کالج میں آگ لگنے سے نوزائیدہ بچوں کی موت پر غم کا اظہار کیا۔ مودی نے ہفتہ کو ایکس پر کہا ’’دل دہلا دینے والا! اتر پردیش کے جھانسی کے میڈیکل کالج میں آگ لگنے کا واقعہ دل دہلا دینے والا ہے۔
ان لوگوں کے ساتھ میری گہری تعزیت ہے جنہوں نے اپنے معصوم بچوں کو کھو دیا ہے۔ ایشور سے کرتے ہیں کہ وہ انہیں اس بے پناہ دکھ کو برداشت کرنے کی ہمت دے۔ ریاستی حکومت کی نگرانی میں، مقامی انتظامیہ راحت اور بچاؤ کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔‘‘
مسٹر مودی نے اس حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو وزیر اعظم کے قومی ریلیف فنڈ سے ہر ایک کو دو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو 50، 50 ہزار روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ جمعہ کی دیر رات جھانسی کے مہارانی لکشمی بائی میڈیکل کالج کے نوزائیدہ بچوں کی انتہائی نگہداشت یونٹ (این آئی سی یو) میں آگ لگنے سے دس بچوں کی موت ہو گئی۔
وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بھی اس واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مرنے والوں کی روح کے سکون کے لئے پرارتھنا کی اور افسران کو جنگی بنیادوں پر راحت اور بچاؤ کام انجام دینے کا حکم دیا۔