نئی دہلی : ہاکی انڈیا نے 26 نومبر سے 4 دسمبر تک مسقط، عمان میں ہونے والے مردوں کے جونیئر ایشیا کپ کے لیے پیر کو عامر علی کی قیادت میں 20 رکنی ٹیم کا اعلان کیا۔ یہ ٹورنامنٹ اگلے سال منعقد ہونے والے جونیئر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ بھی ہے۔
اس سال ٹورنامنٹ میں براعظم سے 10 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ کے لیے ٹیموں کو دو پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پول اے میں ہندوستان، چینی تائپے، جاپان، کوریا اور تھائی لینڈ اور پول بی بنگلہ دیش، ملائیشیا، چین، عمان اور پاکستان شامل ہیں۔
ہندوستانی ٹیم کی قیادت عامر علی کریں گے اور نائب کپتان روہت ہوں گے۔ گول پوسٹ کی ذمہ داری پرنس دیپ سنگھ اور بکرم جیت سنگھ پر ہوگی۔ ڈیفنڈر عامر علی، تالیم پریوبرتا، شردانند تیواری، یوگمبر راوت، انمول ایکا اور روہت کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
مڈفیلڈر انکت پال، منمیت سنگھ، روزن کجور، مکیش ٹوپو، تھوکچوم کنگسن سنگھ اور فارورڈز گرجوت سنگھ، سوربھ آنند کشواہا، دلراج سنگھ، ارشدیپ سنگھ اور اریجیت سنگھ ہندل۔ اس دوران سکھوندر اور چندن یادو کو متبادل کھلاڑی کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان نے یہ ٹورنامنٹ ریکارڈ چار مرتبہ جیتا ہے جس میں 2023، 2015، 2008 اور 2004 شامل ہیں۔ انہوں نے گزشتہ سال فائنل میں پاکستان کو 2-1 سے شکست دے کر خطاب جیتا تھا۔
ہندوستانی ٹیم کے کوچ پی آر سریجیش نے کہا ’’سلطان آف جوہر کپ کئی کھلاڑیوں کے لیے پہلا تجربہ تھا، پھر بھی انھوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے زبردست جذبہ دکھایا اور میں ان کی کارکردگی سے بہت خوش ہوں۔ کھلاڑیوں نے بنگلورو میں قومی کیمپ میں کافی محنت کی ہے اور ہم نے ڈیفنس میں زیادہ موثر ہونے اور گول کرنے میں موثر ہو نے کے لئے اپنے کھیل میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔