پیر کے روز لبنان کی حزب اللہ نے غزہ اور لبنان کی حمایت اور صیہونی دہشتگردی کے جواب میں مقبوضہ فلسطین میں تل ابیب سمیت مختلف صیہونی مراکز کے خلاف 18 کارروائیاں کی ہیں۔
خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ لبنان نے تل ابیب کے مرکزی علاقے پر میزائل حملہ کیا ہے۔ صہیونی ذرائع نے کہا ہے کہ میزائل حملوں کے بعد خطرے کے سائرن بجاکر شہریوں کو محفوظ مقامات کی طرف جانے کا حکم دیا گیا ہے۔
صہیونی چینل 12 نے کہا ہے کہ دفاعی نظام آئرن ڈوم میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا ہے جس کی وجہ سے رمات گان کے علاقے میں میزائل گرے ہیں۔ صہیونی پولیس اور دیگر ذرائع نے کہا ہے کہ حملوں میں کئی افراد زخمی ہوگئے ہیں۔