نئی دہلی : وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز مہارانی لکشمی بائی کے یوم پیدائش پر انہيں دل سے خراج عقیدت پیش کیا۔ سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں مسٹر مودی نے کہا، “ہمت اور حب الوطنی کی حقیقی تصویر جھانسی کی نڈر رانی لکشمی بائی کے یوم پیدائش پر انہيں خراج عقیدت۔ آزادی کی جنگ میں ان کی بہادری اور کاوشیں نسلوں کو متاثر کرتی رہیں گی۔
نامساعد حالات کا سامنا کرتے ہوئے اس کی قیادت نے یہ ثابت کیا کہ حقیقی عزم کیا ہوتا ہے۔”
مسٹر مودی جی-20 کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے فی الحال برازیل کے دورے پر ہیں۔
رانی لکشمی بائی نے 1857 کے انقلاب کے بعد انگریزوں کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔ اس وقت ان کی عمر 29 سال تھی۔