دیوالی، چھٹھ اور دیگر تہواروں کے موقع پر شہروں سے گھر آنے جانے والے مسافروں کی سہولت اور بھیڑ کی دھکا مکی سے نپٹنے کے لیے ریلوے نے تیاری شروع کر دی ہے۔ اس کے تحت زیادہ دباؤ والی روٹ پر چلنے والی 370 ٹرینوں میں نئے ڈبے لگائے جا رہے ہیں۔ نومبر تک ایک ہزار کوچز لگانے کا کام پورا ہو جائے گا۔ اس میں ایک لاکھ سے زیادہ مسافر روزانہ سفر کر سکتے ہیں۔









