دہلی میں درجہ حرارت میں اضافہ کے ساتھ ہی ہر سال آلودگی کی سطح بڑھنے لگتی ہے۔ ان سردیوں میں بھی دہلی کا حال پچھلی سردیوں جیسا ہی ہے۔ دہلی کے کئی علاقوں میں ایئر کوالیٹی انڈیکس (اے کیو آئی) آج صبح 4 بجے 300 کے پاس ریکارڈ کیا گیا ہے۔ یہ حالت تب ہے جب دہلی – این سی آر میں گریڈیڈ ریسپانس سسٹم کا چوتھا مرحلہ نافذ ہے اور کئی طرح کی پابندیاں عائد ہیں۔









