جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان میں کرفیو نافذ کر دیا۔ کرفیو کا نفاذ دریائے لیطانی کے جنوبی علاقوں میں بدھ کی رات سے جمعرات کی صبح تک ہوگا۔ بیروت سے عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے شہریوں کو جنوبی لبنان میں خالی کرائے گئے علاقوں میں واپسی سے روک دیا ہے۔









