اسرائیل کی غزہ کے مختلف علاقوں میں بمباری اور گولہ باری سے مزید 42 فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈٰیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل جنگی طیاروں اور ٹینکوں نے غزہ کے شمالی اور جنوبی علاقوں میں حملے کیے۔ حملوں میں خواتین اور بچوں سمیت 42 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔









