باورچی خانوں میں تیار ہونے والے سالنوں میں سرخ اور سبز مرچ کا استعمال ایک قدیم روایت ہے۔
۱۰۰؍ گرام تیز مرچوں میں کوریز کی تعداد ۲۰ ہوتی ہے لیکن عام طور پر کوئی بھی اتنی زیادہ مقدار استعمال نہیں کرتا اور نہ ہی یہ ممکن ہے۔ مختلف سالنوں میں بھی اس کی بہت خفیف مقدار ڈالی جاتی ہے۔ شملہ مرچوں میں تیکھا پن تقریبا نہیں ہوتاجبکہ بعض سبز مرچوں میں بھی تیکھا پن قابل برداشت ہوتاہے تاہم تازہ توڑے ہوئے تیز سبز یا سرخ مرچ کاٹتے یا سالن میں ڈالتے ہوئے احتیاط برتنا چاہئے اور آلودہ ہاتھوں سے آنکھیں یا ناک چھونے سے گریزکرنا چاہئے اور مرچوں کو چھونے کے بعد اچھی طرح ہاتھ دھولینا چاہئے۔ ان مرچوں میں ایک خاص جزو Capsacian ہوتا ہے جو انہیں تیکھا بناتا ہے لیکن یہ چیز طاقتور قسم کا اینٹی آکسیڈنٹ بھی ہے جو دافع سوزش خصوصیات کی حامل ہوتی ہے اور خلیات کو نقصان سے بچاتی ہے۔ مرچ میں جراثیم ختم کرنے اور درد دور کرنے کی خوبیاں بھی ہوتی ہیں۔