ملک کی کئی ریاستوں میں ٹھنڈ نے دستک دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی صبح میں کہرے کا اثر بھی دکھنے لگا ہے۔ اس کا اثر ریل خدمات پر بھی پڑ رہا ہے۔ کہرے اور دھند کی وجہ سے ٹرینیں کافی تاخیر سے چل رہی ہیں جبکہ کئی ٹرینوں کو منسوخ بھی کرنا پڑا ہے۔ ایسا لگتا ہے ٹرینوں کی رفتار پر بریک سی لگ گئی ہے۔









