شام میں موجود پیغمبر اسلام (ص) کی نواسی حضرت زینب (س) کے مبارک روضہ کے ایک اور محافظ آئی آر جی سی کے جنرل کیومرث پورہاشمی کی شہادت ہو گئی ہے موصولہ اطلاعات کے مطابق، “جنرل کیومرث پورہاشمی” جو “حاج ہاشم” کے نام سے مشہورتھے اور شام میں موجود ایران کے سینیئر فوجی مشیروں میں سے ایک تھے،
انھیں جعرات کی شام امریکہ اور اسرائیل کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگردوں نے ایک بزدلانہ حملہ کرکے حلب میں شہید کر دیا۔
در ایں اثنا اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے شام کے حالیہ واقعات اور تکفیری دہشت گرد گروہوں کے دوبارہ فعال ہونے کا ذکر کرتے ہوئے ان واقعات کو مزاحمتی فرنٹ کے سامنے صیہونی حکومت کی ناکامیوں کے بعد خطے کے استحکام اور سلامتی کو درہم برہم کرنے کے لیے امریکی صیہونی سازش قرار کا نتیجہ قرار دیا ہے۔