نئی دہلی: یوپی سے دہلی کی طرف بڑھتے ہوئے کسانوں نے ایک ہفتے کے لیے اپنی تحریک مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کسان اب نوئیڈا میں واقع ’دلت پریرنا استھل‘ پر قیام کریں گے اور ان کا کہنا ہے کہ اگر ان کے مطالبات ایک ہفتے کے اندر نہ مانے گئے تو وہ دوبارہ دہلی کی جانب کوچ کریں گے۔









