نئی دہلی۔(بھاشا)بھارتی ایئرٹیل نے اپنے پریپیڈ گاہکوں کیلئے آج کئی انلمیٹیڈ اسکیموںکی شروعات کی جن کی ابتدائی قیمت ۷روپئے ہے اوراس کااستعمال رات کے گھنٹوںمیں کیا جاسکتاہے۔ کمپنی کے بیان میںکہا گیا ہے کہ اس نے اپنا’’نائٹ اسٹور‘‘آج پیش کیا۔ کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ اپنی طرح کی پہلی اسکیم ہے ج
س کا استعمال رات بارہ بجے سے صبح چھ بجے تک کیا جاسکے گا ۔ کمپنی نے اس مدت کیلئے فیس بک ایکسیس مفت کردیا ہے۔اسے ۱۲۹؍ڈائل کرکے ایکٹیویٹ کیاجاسکتا ہے۔اس نائٹ اسٹورپیشکش کے تحت ایئر ٹیل کے پریپیڈ گاہک سات روپئے کی لاگت پر لوکل ایئر ٹیل نمبروںپر انلمیٹیڈ فون کرسکتے ہیں۔
آٹھ روپئے میں انلمیٹیڈٹوجی موبائل انٹرنیٹ کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں اسی طرح پندرہ روپئے میں ان دونوں خدمات کا فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔اس کے مطابق گجرات، مہاراشٹر ،مدھیہ پردیش،اترپردیش مشرق،کولکاتا ، ہریانہ،کیرل ، پنجاب ، اڑیسہ میںاس کے پریپیڈ گاہک لوکل ایئر ٹیل سے ایئرٹیل کال اورانلمیٹیڈ ٹوجی موبائل انٹرنیٹ سہولت ۹روپئے میں حاصل کرسکتے ہیں کمپنی اپنے تھری جی خدمات شعبوںمیں رات میں پانچ سوایم بی کی پیشکش ۲۹؍روپئے میں، ایک جی بی کی پیشکش ۴۹روپئے میں کرے گی۔ واضح رہے کہ کمپنی نے اپنی کچھ اسکیموںکے تحت موبائل فون اورانٹرنیٹ کے فائدوںکو کم کرنے کااعلان کیا ہے۔