نئی دہلی : کانگریس کے سابق صدر اور لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے تمل ناڈو میں سمندری طوفان کی وجہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کارکنوں نے راحت اور بچاؤ میں انتظامیہ کی مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔
مسٹر گاندھی نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ تمل ناڈو میں طوفان فینگل کی تباہ کن خبر۔ اس سانحے کے دوران اپنے عزیزوں کو کھونے والوں کے تئیں دلی تعزیت۔ میری ہمدردیاں ان لوگوں کے ساتھ بھی ہیں جن کے گھروں اور املاک کو نقصان پہنچا ہے۔
انہوں نے کہا، ’’میں ریاست کے تمام کانگریس کارکنوں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ آگے آئیں اور جہاں بھی ممکن ہو راحت اور بچاؤ کی کوششوں میں انتظامیہ کی مدد کریں۔