بیروت : اسرائیلی فضائیہ نے جنوبی لبنان میں کئی بستیوں پر حملہ کیا جس میں نو افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ لبنانی وزارت صحت کے ہنگامی آپریشنز سینٹر نے پیر کو ایک بیان میں کہا، “ابتدائی اعداد و شمار کے مطابق، حارث بستی پر اسرائیلی فضائی حملوں میں پانچ افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے”۔ طلوصہ بستی پر فضائی حملے میں چار شہری ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔
گذشتہ ہفتے اسرائیلی سکیورٹی کابینہ نے لبنان کے ساتھ جنگ بندی کے معاہدے کی قطعی اکثریت سے منظوری دے دی۔
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ اسرائیل کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دے گا۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ اسرائیل اور لبنانی حکومتوں نے واشنگٹن کی جنگ بندی کی تجویز پر اتفاق کیا ہے جس میں 60 دنوں کے اندر لبنان سے اسرائیلی افواج کا انخلا شامل ہے۔