نئی دہلی: دہلی کے جنوبی علاقے نیب سرائے تھانہ حدود میں ایک دل دہلا دینے والا قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔ یہاں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی چاقو سے گود کر قتل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ صبح 5 بجے سے 7 بجے کے درمیان پیش آیا۔ قتل ہونے والے افراد کی شناخت 55 سالہ راجیش، 47 سالہ کومل اور 23 سالہ کویتا کے طور پر ہوئی ہے۔









