پریس ذرائع نے شام میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں ایک خاتون دانشور کا قتل کئے جانے کی خبر دی ہے۔ ڈاکٹر زہرہ الحمصیہ نامی شام کی خاتون دانشور کو اس کے گھر میں قتل کر دیا گيا۔ یہ واقعہ کل دمشق میں پیش آیا۔
پریس ذرائع نے شام میں اس ملک کے دانشوروں کو قتل کئے جانے کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ گذشتہ روز معروف کیمیا داں ڈاکٹر حمدی اسماعیل پر بھی قاتلانہ حملہ کیا گيا اور وہ جاں بحق ہو گئے۔
اس طرح کے واقعات سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ بشار اسد حکومت کا خاتمہ ہونے کے بعد غاصب صیہونی حکومت نے شام میں دانشوروں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے اور وہ شام کی صورت حال سے مکمل طور پر غلط فائدہ اٹھا رہی ہے۔
پریس ذرائع نے خبر دی ہے کہ شام میں اس طرح کی ٹارگیٹ کلنگ شروع ہونے سے اس ملک کے دانشور طبقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔