چیمپئینز ٹرافی کے تنازع پر پاکستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی بورڈ کے درمیان معاملات تاحال ڈیڈ لاک کا شکار ہیں۔ ایونٹ کے ہوسٹ ملک پاکستان نے بھی بھارتی بورڈ اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو دوٹوک الفاظ میں اپنے موقف پر کُھل کا وضاحت پیش کردی ہے اور چیمپئینز ٹرافی کی میزبانی سے پیچھے نہ ہٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔









