صیہونی حکومت نے شام میں اپنی جارحیت اور غاصبانہ قبضے کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ ذرائع کے مطابق غاصب صیہونی حکومت نے شام میں اپنی جارحیت اور غاصبانہ قبضے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جنوبی شام “الیرموک” ندی کے راستے اور “الواحدہ” ڈیم پر قبضہ کر لیا ہے۔
اسی طرح ذرائع ابلاغ کے مطابق شام میں “بیت جین” کے علاقے میں مزاحمت کی وجہ سے صیہونی فوج اس علاقے پر قبضہ نہیں کر سکی لیکن صیہونی فوجی اب بھی اس علاقے کے اطراف موجود ہيں۔
واضح رہے صیہونی حکومت، شام میں بشار اسد کی حکومت گرانے والے مسلح تنظیموں کی خاموشی کے درمیان اس ملک کے بنیادی ڈھانے کو تباہ اور اس کے علاقوں پر قبضہ کر رہی ہے۔