شام کے مسلح مخالف گروہ تحریرالشام کے سربراہ محمد علی الجولانی کے خلاف عام شہریوں نے احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔ شامی مخالفین سے وابستہ میڈيا نے رپورٹ دی ہے کہ شام کے شہر حلب کے باشندوں کی ایک بڑی تعداد نے تحریرالشام کے دہشت گردوں کے ہاتھوں سعداللہ الجابری اسکوائر پر شہریوں کو یرغمال بنائے جانے کے خلاف اجتماع کیا۔
اس احتجاجی اجتماع کے بعد تحریر الشام کی فورسز نے ان خواتین کو گرفتار کر لیا جو الجولانی کی قید میں موجود اپنے شوہروں کو اغواء کئے جانے کے خلاف اور ان کی رہائی کا مطالبہ کر رہی تھیں ۔ صوبہ حلب سے اغواء کی جانے والی خواتین کے اہل خانہ بھی ہتھیار لے کر سڑکوں پر نکل آئے اور اپنی خواتین کی رہائی کا مطالبہ کرنے لگے۔
حلب میں تحریرالشام کے اقدامات کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں نے الجولانی کو اپنی خواتین کی رہائی کے لئے چند گھنٹے کی مہلت دی ہے۔