واشنگٹن ۔17اپریل (یو این این)امریکی صدر باراک اوباما آئندہ منگل سے جاپان ‘ جنوبی کوریا ‘ ملائیشیا اور فلپائن کا دورہ شروع کریں گے۔ جو ایک ہفتہ پر محیط ہوگا۔ ایشیائی ممالک کے اس دورہ میں چین کو شامل نہیں کیا گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اوباما اپنے اتحادیوں کو یقین دہانی کرائیں گے کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔