برسلز ۔ 17 اپریل (یو این این) نیٹو نے یوکرینی بحران کے معاملے پر مزید فوجی اقدامات کا فیصلہ کر لیا ہے۔یہ بات فوجی اتحاد کے سیکریٹری جنرل آندرے فو گ راسموسن نے گذشتہ روز نیٹو کونسل اجلاس کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔راسموسن نے کہا کہ آج ہم نے یوکرین کے بحران کے معاملے پر اجتماعی دفاعی صلاحیت بڑھانے اور اتحادو یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کیلئے مزید فو جی اقدامات کے ایک پیکیج پر اتفاق کیا ہے۔ ہم فضا میں جنگء طیاروں،سمندروں میں بحری جہازوں اور زمین پر دفاعی تیاریوں میں اضافہ کرینگے۔انہوں نے کہا کہ نیٹو پہلے ہی بالٹک ریاستوں اور پولینڈ اور رومانیہ میں فضائی نگرانی اور دیگر فوجی اقدامات پر عملدارآمد کر رہا ہے۔اگر ضرورت پڑی تو ہم فوجی اقدامات بحیرہ روم اور کہیں تک بھی بڑھا سکتے ہیں۔