اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اہلیہ پر سیاسی مخالفین کو ہراساں کرنے پرتحقیقات شروع کردی گئیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے اٹارنی جنرل نے سارہ نیتن یاہو کے خلاف تحقیقات کا آغاز کرنے کا حکم دیا۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی اہلیہ پر الزام ہے کہ انہوں نے شوہر کے خلاف بدعنوانی کے مقدمے میں سیاسی مخالفین اور گواہوں کو ہراساں کیا۔









