اسرائیلی فوج کے غزہ میں اسپتال کے قریب حملے میں 50 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ کے کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ اسرائیلی فورسز کی اسپتال کے قریب اندھا دھند بمباری سے 5 میڈیکل اسٹاف سمیت 50 افراد شہید ہوگئے۔









