نئی دہلی: نئے سال 2025 کی شروعات یعنی یکم جنوری کو آئل اور گیس مارکیٹنگ کمپنیوں نے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔ یہ کٹوتی 19 کلوگرام والے کمرشل گیس سلنڈر کے لیے کی گئی ہے، جبکہ گھریلو گیس سلنڈر (14 کلوگرام) کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔









