ابوظہبی ۔میدان کے باہر کی سرگرمیوں سے پریشان دو بار کی سابق چمپئن چنئی کی ٹیم آج یہاں پنجاب کے خلاف ٹی -20 لیگ کے اپنے ابتدائی میچ سے اپنی توجہ کرکٹ پر واپس لانا چاہے گی۔ گزشتہ تین سیشن میں دبدبہ بنانے والی چنئی کی ٹیم اس وقت اسپاٹ فکسنگ کیس سے دو چار ہے ، جس میں اس کے کچھ کھلاڑیوں کے علاوہ سینئر افسران کو بھی الزامات کے گھیرے میں رکھا گیا ہے۔ کوچ اسٹیفن فلیمنگ نے اگرچہ یہ تسلیم کیا کہ میدان سے باہر کے مسائل کو نظر انداز نہیں کی جا سکتااور یہ ٹیم کے لیے پریشان کرنے جیسا ہی ہے۔ فلیمنگ نے فکسنگ تنازعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا ، کافی کچھ چل رہا ہے ، میں جھوٹ نہیں کہوں گا۔ ٹورنامنٹ سے پہلے پریشان کرنے کے لئے کافی کچھ کمہے۔ مجھے لگتا ہے کہ ہم تمام غیر یقینی تھے کہ اس میں کیا ہوگا۔ لیکن ا سپاٹ فکسنگ تنازعہ سے جوجھنے والی چنئی کی ٹیم کو آئی پی ایل میں سب سے زیادہ مسلسل
میں سے ایک کہا جا سکتا ہے ، جس کی قیادت ہندوستانی کپتان مہندر سنگھ دھونی کررہے ہیں۔ا س سال چنئی کی ٹیم اپنے کچھ ستاروں کے بغیر میدان پر اترے گی ، جس میں آسٹریلوی کھلاڑی مائیکل ہسی اور جنوبی افریقہ کے ایل بی مورکل شامل ہیں جنہیں ٹیم نے کھلاڑیوں کی نیلامی میں کھو دیا تھا۔ لیکن نیوزی لینڈ کے طوفانی بلے باز برینڈن میک کولم کی موجودگی سے چنئی کی ٹیم مضبوط دکھائی دیتی ہے۔ گیند بازی میں ویسٹ انڈیز کے لیگ اسپنر سیمل بدری اہم کھلاڑی ثابت ہو سکتے ہیں کیونکہ حال میں ورلڈ کپ ٹوئنٹی 20 میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے تیسرے بولر ہونے کے ناطے ان کا اعتماد بڑھا ہوا ہوگا۔پنجاب کی فرنچائزی گزشتہ سیشن میں اچھا نہیں کر پائی تھی ، لیکن کھلاڑیوں کی نیلامی میں کچھ اہم خریداری کرکے ٹیم میں توازن آیا ہے۔ آسٹریلوی جارج بیلی کی قیادت والی پنجاب نے ہندوستانی ٹسٹ ٹیم سے باہر چل رہے طوفانی بلے باز ویریندر سہواگ کو حاصل کیا۔ اگرچہ یہ کھلاڑی فارم میں نہیں ہے لیکن دہلی کی یہ بلے باز مخالف ٹیم کے حملے کو تباہ کرکے میچ کا رخ تبدیل کرنے میں ماہر ہے۔ بیلی نے ٹورنامنٹ سے پہلے کہا تھا ، اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اس کا کافی بڑا اثر ہوگا. ٹیم میں ان کی موجودگی بہترین چیز ہے۔ان کا میدان میں بغیر کسی دباؤ کے کھیلنا شاندار ہوگا۔ پنجاب کی ٹیم نے نیلامی میں مچل جانسن کو خرید ایک ماسٹراسٹروک کھیلا۔ یہ آسٹریلیا کی اپنی بہترین فارم میں ہے اور امید ہے کہ وہ پنجاب کی ان پر خرچ کی گئی 6.5 کروڑ روپے کی رقم کی پائی پائی چکا دے گا۔ اس کے علاوہ ٹیم آسٹریلوی بلے باز شان مارش کو بھی واپس لانے میں کامیاب رہی۔ اگر فٹنس صحیح رہتی ہے تو مارش ٹیم کے لئے اہم کھلاڑی ثابت ہو سکتے ہیں جن کا ٹی -20 لیگ میں ریکارڈ اچھا ہے۔ کاغذی اعداد و شمار کو دیکھتے ہوئے دونوں ٹیموں کے درمیان برابری کا مقابلہ ہونے کی توقع ہے۔ آئی پی ایل کے پچھلے سیشن میں خراب کارکردگی کی وجہ سے تنقید کا شکار رہی اور تقریبا کمزور ٹیموں میں مانی جانے والی پنجاب کے سامنے جمعہ کو ٹورنامنٹ کے پہلے ہی میچ میں دو بار خطاب جیت چکی مہندر سنگھ دھونی کی چنئی سپر کنگس کا چیلنج ہوگا ۔ چنئی سپر کنگس آئی پی ایل میں دو بار خطاب جیتنے کے علاوہ سب سے مضبوط ٹیم بھی مانی جاتی ہے ، جبکہ پنجاب کا پچھلا ریکارڈ اتار چڑھائو سے بھرا رہا ہے ۔ گزشتہ سیشن میں جہاں چنئی 16 میں سے 11 میچ جیت کر ٹاپ ٹیموں میں رہی تھی ۔ تو پنجاب چھٹے نمبر پر پہنچ پائی تھی ۔دونوں ہی ٹیموں کا تخمینہ لگایا جائے تو چنئی کے پاس بہترین بلے بازی اور گیند بازی حکم ہے تو پنجاب کو گزشتہ سیزن میں اس کے بلے بازوں نے ڈبویا تھا ۔ تاہم ٹورنامنٹ کے ساتویں سیشن کے ابتدائی میچ غیر ملکی زمین پر ہو رہے ہیں اور اس بار نیلامی میں بھی کئی کھلاڑیوں کو مختلف ٹیموں میں کھیلنے کا موقع مل رہا ہے ۔ دہلی کے دھماکہ خیز بلے باز وریندر سہواگ اس بار پنجاب کی ٹیم کا سب سے بڑی کشش ہوں گے ۔ سہواگ دہلی کے کپتان رہ چکے ہیں ، لیکن ٹیم کے کسی بھی کھلاڑی کو اس بار برقرار نہیں رکھنے کی حالت میں پنجاب نے انہیں خریدنے میں سمجھداری دکھائی ہے ۔اس کے علاوہ پنجاب نے سمجھداری سے پیسہ خرچ کرتے ہوئے کئی اہم آسٹریلوی کھلاڑیوں پر داؤ کھیل کر مشیل جانسن ، گلین میکسویل اور جارج بیلی کو ٹیم کا حصہ بنایا ہے ۔ ایسے میں بلے بازوں اور گیند بازوں کو لے کر ٹیم کافی متوازن دکھائی دے رہی ہے ۔