سابق نائب وزیراعلیٰ اور اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے بدھ کے روز وزیراعلیٰ نتیش کمار کی ‘پرگتی یاترا’ پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک کارٹون شیئر کیا اور لکھا کہ نتیش کمار نے ریٹائرڈ افسران کے ساتھ مل کر بہار کے نوجوانوں کی امیدوں کو مایوسی میں بدل دیا ہے۔









