بینکنگ سیکٹر میں روزگار کا بہت بڑا بحران آنے والا ہے۔ اگلے تین سے پانچ سالوں میں دنیا کے بینکوں میں تقریبا دو لاکھ لوگ نوکریوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ انہیں نوکریوں سے ہٹانے کے بعد مصنوعی ذہانت کے ذریعے کام کیا جائے گا۔ یہ انکشاف بلومبرگ انٹیلی جنس کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔









